رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یار خان میں سیوریج لائن کے لیے کھودے گئے گڑھے میں موٹرسائیکل گرنے سے باپ اور 2بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رحیم یار خان میں سوئی گیس چوک پر نئی سیوریج لائن ڈالنے کے لیے گڑھا کھودا گیا تھا کہ وہاں سے گزرنے والی ایک موٹر سائیکل اس گڑھے میں گر گئی۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل گڑھے میں گرنے سے اس پر سوار باپ، 2بچیاں اور ایک بچہ بھی سیوریج لائن کے لیے کھودے گئے گڑھے میں گر گئے۔
حادثے میں باپ اور 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ 10 سالہ بیٹے کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔