لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ کے لیے خریدے گئے جانوروں کی چوری کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس بار لاہور میں قربانی کے جانوروں کی چوری کی اتنی بڑی واردات ہوئی ہے کہ سن کر ہی انسان حیران رہ جائے۔
عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی چوری کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن پولیس اکثر چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہی رہتی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رواں سال قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی چوری کی واردات لاہور کے علاقے سگیاں میں ہوئی ہے ۔ یہاں چور ایک شہری کے قربانی کے 20 بکرے اور ایک بچھڑا چوری کرکے لے گئے۔
علاوہ ازیں کراچی میں قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی چوری سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں ہوئی جہاں نامعلوم ملزمان قربانی کے نو بیل اور تین بکرے چوری کرکے فرار ہو گئے ۔
مزید :
علاقائی –پنجاب –لاہور –
Source link