روبینہ اشرف کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

صبور علی، اریبہ حبیب، حبا بخاری اور مریم انصاری کے بعد اب مِنا طارق بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، مِنا طارق کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

مِنا طارق نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سِلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے سُرخ رنگ کا دوپٹہ پہنا۔

اس کے علاوہ مِنا طارق کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

مِنا طارق کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں وسیم عباس اور بہروز سبزواری سمیت دیگر فنکاروں کی فیملیز شامل تھیں۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر مِنا طارق کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لائیو پرفارمنس میں حرامانی کی بے عزتی ہوگئی

کولاج، فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی اداکارہ حرامانی کو بیرونِ ملک لندن میں کنسرٹ کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.