لاہور (ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 نے بلی کو اورنج لائین ٹریک سے ریسکیو کرکے اس کی جان بچا لی۔
ہم نیوز کے مطابق بلی علی ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ اورنج ٹرین کے ٹریک میں ٹریپ تھی، ریسکیو ٹیم کا آپریشن 2 گھنٹے جاری رہا۔ ریسکیور کے قریب جانے پہ بلی مزید تنگ سوراخ میں چھپ گئی، جس کی وجہ سے ریسکیو میں مشکل پیش آئی۔ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن وائر اور پچیدہ لوکیشن بڑا چیلنج تھا، گزشتہ رات نامناسب حالات کے باعث یہ آپریشن ملتوی کیا گیا تھا، آج صبح اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 نے تقریبا چھ سے سات گھنٹے آپریشن کر کے کل اورنج لائن ٹرین، لاہور، کے ڈرینیج میں پھنسا بلی کا بچہ نکالا
یہ بہت خوبصورت تصاویر ہیں
ریسکیو 1122 ہر سال ہزاروں زندگیاں بچاتے ہیں۔ ان کو بہت دعائیں اور محبتیں ❤️ pic.twitter.com/0UvBm5dCrZ
— Mubashir | مبشر (@mkw72) January 28, 2022