زندگی کا بہترین تحفہ مجھے کرن نےدیا، عامر خان

کرن نے مجھے زندگی کا بہترین تحفہ دیا، عامر خان 

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں زندگی کا سب سے بہترین تحفہ ان کی سابق اہلیہ، فلمساز کرن راؤ نےدیا ہے۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان سے حال ہی میں ایک صحافی نے اُنہیں زندگی میں ملنے والے سب سے بہترین تحفے کے بارے میں پوچھا۔

جس پر عامر خان نے انکشاف کیا کہ اُنہیں زندگی میں سب سے بہترین تحفہ ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے ابھی دو تین دن پہلے ہی دیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ دو تین دن پہلے اُنہوں نے کرن سے پوچھا کہ ان کے اندر ایسی کون سی خامیاں ہیں جنہیں وہ دور کرسکتے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اُنہوں نے کرن سے یہ سوال اس لیے پوچھا کیونکہ کرن کے ساتھ ان کا ایک گہرا رشتہ رہا اور کرن اُنہیں بہت قریب سے جانتی ہیں‘۔

عامر خان نے کرن راؤ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’کرن نے اُنہیں ان چیزوں کے بارے میں بہت اچھے طریقے سے سمجھایا جنہیں وہ بہتر کرسکتے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ اُنہیں لگا کہ کرن کو سننا اور کرن کی کہی ہوئی باتوں کو سمجھنا ان کے لیے بہت اہم تھا‘۔

اُنہوں نےمزید کہا کہ ’دراصل یہ سوال پوچھنے کا مقصد یہ جانناتھا کہ ایک دوسرا انسان جو بھی ان کے قریب ہو، اُنہیں کیسے دیکھتا ہے اور آپ میں کیا بہتری دیکھنا چاہتا ہے‘۔

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ان کے خیال میں یہ سب سے بہترین تحفہ ہے جو اُنہیں کرن نے دیا ہے‘۔

اس کے بعد عامر خان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ ’کیا کرن سے یہ بہترین تحفہ حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل کرنا شروع کیا یا نہیں؟‘

جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کرن کی ان باتوں پر فوری عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے کی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی آئرا خان اور بیٹا جنید خان ہیں جبکہ 2002ء میں اُن کی طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی طلاق کے بعد عامر خان 28 دسمبر 2005 میں کرن راؤ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011ء میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ عامر خان کی اِن سے بھی گزشتہ برس طلاق ہو چکی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

فائل فوٹو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *