سائرہ پیٹر نے لندن ہائی کمیشن میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا دیا


لندن ہائی کمیشن پاکستان میں سائرہ پیٹر کی شاندار پرفارمنس کا جادو ایک مرتبہ پھر چل گیا۔

سُروں کی ملکہ، پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے یوم پاکستان کے موقع پر لندن ہائی کمیشن پاکستان میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی مُدھر آواز میں ایک سے بڑھ کر ایک قومی اور ملی نغمے پیش کیے۔

تقریب کے دوران قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر جناب فیصل عظیم نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے اوپرا کے انداز میں پاکستانی ملی نغمے پیش کیے، انہوں نے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا سپر ہٹ ملی نغمہ ’میرا پیغام پاکستان، میرا ایمان پاکستان‘ اپنی آواز میں نئے انداز سے پیش کیا تو لندن میں موجود پاکستانیوں نے بے حد داد سے نوازا۔

اس سے قبل انہوں نے اپنی سوہنی دھرتی کے لیے دعائیہ قومہ نغمہ ’سوہنی دھرتی اللّٰہ رکھے قدم قدم آباد تجھے‘ اوپرا اسٹائل میں پرفارم کیا تو لندن ہائی کمیشن کے پنڈال میں موجود حاضرین نے زبردست داد دی۔

نوجوان، جیری عدنان key board اور زیک عدنان نے percussion پر سائرہ کا ساتھ دیا جبکہ طبلے پر محمد اسلم ستار پر جون میئر اور ھارمونیم پر اسٹیفن اسمتھ نے لائیو موسیقی دی۔

اس موقع پر اوپرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے لندن ہائی کمیشن پاکستان میں مدعو کیا جاتا ہے تو مجھے دلی خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے دھڑکتا ہے، میں پاکستانی ملی نغمے دل سے گاتی ہوں، سچی موسیقی روح میں اتر کر سماعتوں میں رس گھولتی ہے۔

پاکستانی ملی نغمے دنیا بھر میں سنے اور پسند کیےجاتے ہیں، ان نغموں کی موسیقی بھی بیت شاندار ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

جدہ، فلمی میلے میں سجل علی کے چرچے

جدہ میں دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا میلہ سجایا گیا جس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *