سائرہ یوسف کو احمد علی اکبر سے شادی کے مشورے ملنے لگے


مایہ ناز اداکارہ سائرہ یوسف کی اداکار احمد علی اکبر کے ساتھ کروائے جانے والے حالیہ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

سائرہ یوسف نے ڈیزائنر سارہ شاہ جہاں کے عید کلیکشن کے لیے احمد علی اکبر کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احمد علی اکبر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں تو مداحوں کو اداکاروں کی ساتھ تصاویر پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سائرہ کی اس پوسٹ پر مداح جہاں تعریفیں کررہے ہیں وہیں انہیں احمد علی اکبر سے شادی کرنے کے بھی مشورے دیے جارہے ہیں۔

مداح یہ فرمائش بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ دونوں کو کسی ایک پراجیکٹ میں بھی ساتھ آنا چاہیے۔

ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں، سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔

سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بےشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے اداکاری سے بریک لی ہوئی تھی تاہم اب وہ ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فواد خان کتنے برس کے ہوگئے؟

فائل فوٹو پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *