سائفر آڈیو لیک معاملہ عمران خان کا ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع


سائفر آڈیو لیک معاملہ ، عمران خان کا ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

سائفر آڈیو لیک معاملہ ، عمران خان کا ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر آڈیو لیک معاملے میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان ایماندار ،باعزت شہری اورملک کی نامور شخصیت ہیں ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ عمران خان کیخلاف پروپیگنڈاکیا گیاہے، ایف آئی اے نے سائفر میسج معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے،ایف آئی اے سائفر معاملے پر بیان قلمبند کرانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا،سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیاگیا۔

عمران خان نے کہاکہ وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے ،درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک سکینڈل انکوائری کو روکا جائے ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی خبر

پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *