سابق کرکٹر یاسر حمید کی ابرار سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

سابق کرکٹر یاسر حمید کی ابرار سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

ملتان (ویب ڈیسک) سابق  پاکستانی کرکٹر یاسر حمید نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے  ابرار احمد سے متعلق  گزشتہ ماہ  پیشگوئی  کی جو سچ ثابت ہوگئی۔18 نومبر کو یاسر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ابرار ایک سرپرائز پیکج ہے ، جو اکیلے ہی انگلینڈ  کے خلاف آنے والی سیریز کا نقشہ بدل سکتا ہے، ظاہر ملتان ٹیسٹ میں ایسا ہی ہوا، ابرار نے اکیلے ہی انگلینڈ کی ٹیم کو دبوچا۔

جیو نیوز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلےجارہے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے سب کو اپنی کارکردگی سے متاثر کر دیا۔ملتان میں ابرار احمد کو ٹیسٹ کیپ ملی اور انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں جیک کرولی کی وکٹ لی پھر دیکھتے ہی دیکھتے ابرار کھانے کے وقفے سے قبل پانچ وکٹیں لے گئے جبکہ اننگز میں مجموعی طور پر 7 شکار کیے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی پر ابرار احمد کی تعریف کی جارہی ہے،لیکن یہاں آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ  ابرار سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر یاسر حمید نے گزشتہ ماہ پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔دوسری جانب اپنی بات صحیح ثابت ہونے پر یاسر حمید نے آج پھر اپنی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘تھوڑی بہت کرکٹ ہم بھی کھیلیں ہیں’۔

ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے شاندار آغاز پر ابرار کی تعریف کی۔واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد کھیلے جانے والی ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنالیے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابملتان

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));


Source link

About Daily Multan

Check Also

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا دوران تفتیش لڑکی ہونے کا انکشاف

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا دوران تفتیش لڑکی ہونے کا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *