سارہ اور ابراہیم کی والدین سیف اور امریتا سنگھ سے غیرمعمولی مشابہت


بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان اپنے والدین امریتا سنگھ اور سیف علی خان سے کس قدر مشابہت رکھتے ہیں اس حوالے سے اکثر گھر میں گفتگو ہوتی ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی متعدد میمیز اور پوسٹ ہوتی ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ دونوں بہن بھائی اپنے والدین کی نوجوانی سے مشابہت رکھتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے اس غیر معمولی مشابہت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نارمل نہیں۔ انہوں نے کہا جیسے ملک بھر میں اس حوالے سے گفتگو کی جاتی ہے بالکل اسی طرح ہمارے گھر پر اس موضوع پر اکثر بات چیت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سارہ نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2018 میں فلم کیدار ناتھ سے کیا، اور انہیں اکثر ان کی والدہ امریتا سنگھ سے ملایا جاتا ہے، جو کہ 1980 اور 1990 کے عشرے کی کامیاب اداکارہ تھیں، جبکہ 21 سالہ ابراہیم خان کو تو مکمل طور پر سیف علی خان کی نوجوانی کی تصویر قرار دیا جاتا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لوگوں کی کامیابی کو دل پر نہیں لیتا، اپنی دنیا میں مگن رہتا ہوں، سنیل شیٹی

بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار سنیل شیٹی جو کہ گزشتہ 31 برس سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *