سارہ خان کی بہنوں کے ہمراہ خوبصورت تصویر

بشکریہ سارہ خان انسٹاگرام  اکاؤنٹ

پاکستانی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی اپنی بہنوں کے ہمراہ شیئر کی گئی نئی تصویر مداحوں کو خوب بھا گئی ہے ۔

سارہ علی خان کی جانب سے اپنی نو بیاہتا بہن عائشہ اور اداکارہ نور ظفر خان کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی گئی ہے، اس تصویر میں تینوں بہنیں نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

سارہ خان نے اپنی اس پوسٹ پر ’میری قیمتی بہنیں، ماشاءاللّٰہ‘ کا کیپشن دیا ہے ۔

سارہ خان اور نور ظفر خان کے مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مداحوں کا اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ سارہ خان اور نور ظفر کی بہن کی تیسری بہن اِن دونوں اداکاراؤں کا مکسچر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سارہ خان اور نور کی تیسری بہن عائشہ  پیا گھر سدھار گئی ہیں ۔

عائشہ کی شادی کی تقریب سے لی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ارسلان نصیر نے عرفان پٹھان کی خوش فہمی دور کردی

فائل فوٹو  معروف پاکستانی یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے بنگلادیش کے خلاف بھارت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *