سارہ لورین نے فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کیوں کی؟

فوٹو، فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سارہ لورین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ایک بار سیٹ پر ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ بہت بدتمیزی کی تھی۔

سارہ لورین جن کی حال ہی میں فلم’عشرت: میڈ اِن چائنا‘ سے اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور میزبان شرکت کی ہے۔

اکثر پاکستانی اداکار اور اداکارائیں جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہو تو وہ خود کو انڈسٹری میں بالاتر سمجھنے لگتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کے رویّے کی وجہ سے دیگر لوگوں کو سیٹس پر عموماََمسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

اسی لیے سارہ لورین سے انٹرویو کے دوران میزبان نعمان اعجاز نے سوال کیا کہ’کیا بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد ان کے روّیے میں بھی ایسی کوئی تبدیلی آئی جس کی وجہ سے سیٹ پر دیگر اداکاروں کو پریشانی ہو‘۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سارہ لورین نے کہا کہ’ ان کے روّیے کی وجہ سے دیگر اداکاروں کو سیٹ پر مسائل کا سامنا اس وقت بھی کرنا پڑا جب اُنہوں نے پاکستان میں کام کرنا شروع کیا‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ڈرامہ سیریل صندل میں کام کر رہی تھی جہاں سیٹ پر اُنہوں نے اداکار کے ساتھ کافی بدتمیزی کی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ اس وقت کم عمر تھیں اور اُنہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں تھی کہ ایسا کرنے پر لوگ ان کے بارے میں بری رائے قائم کرسکتے ہیں‘۔

اُنہوں نے ڈرامہ سیریل صندل  کے سیٹ پر ہونے والا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ’اس دن ان کا موڈ ٹھیک نہیں تھا اور فہد مصطفیٰ نے ان سے کئی بار سیدھے کھڑے ہونے کو کہا تاکہ وہ اپنا شاٹ دے سکیں اور اس بات پر غصّہ  ہوگئیں اور غصّے میں سیٹ پر ایک کرسی کو زور سے پٹخ دیا اور کہا کہ وہ کام نہیں کررہیں‘۔

سارہ نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’اب وہ بہت ساری پیشہ ورانہ ترتیبات میں کام کرنا بہتر انداز میں سمجھ گئی ہیں ‘۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بنگلادیش اور روہنگیا مہاجرین کیخلاف تقریر پر پریش راول کیخلاف مقدمہ درج

فائل فوٹو بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول کے خلاف بنگلادیشی اور روہنگیوں سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *