سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گارمنٹس فیکٹری کے غیرملکی منیجر کے قتل کے کیس میں پکڑے گئے تمام فیکٹری سپروائزرز کو رہا کردیا گیا جبکہ پریانتھا کمارا کی جان بچانے والے دوسرے شخص کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے، اس سے پہلے شخص کی شناخت ملک عدنان کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق فیکٹری مالک کی یقین دہانی کے بعد تمام سپروائزرز کو رہا کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ بلا سکتے ہیں۔
یادرہے کہ چاردن قبل سپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا اور اس دوران خونی کھیل کھیلتے رہے جبکہ فیکٹری کے گارڈز بھی موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔