سانحہ مری ، حکومت کی اتحادی جماعت نے بزدار حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

سانحہ مری ، حکومت کی اتحادی جماعت نے بزدار حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ، …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکہ کوہسار مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کےممبران پرمشتمل کمیٹی بنانےکی قرار داد اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قراردادحکومت کی حلیف جماعت ’پاکستان راہ حق پارٹی‘کےپارلیمانی لیڈرمولانامعاویہ اعظم طارق نےجمع کروائی ۔

تفصیلات کےمطابق مولانامعاویہ اعظم طارق کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قراردادمیں کہاگیاہےکہ مری میں وقوع پذیرہونےوالےاندوہناک واقعہ میں تقریبا 23جانیں ضائع ہوئیں،ہم فوت ہونےوالوں کےلئےمغفرت اورپسماندگان کےلئےصبر کی دعاکرتےہیں،برفانی طوفان تو ایک قدرتی آفت تھی جس پرکسی کا کنٹرول نہیں لیکن محکمہ موسمیات کی رپورٹس میں شدیدس برفباری اورخراب موسم کا بتا دیا گیا تھا ،اگر وہاں کی مقامی انتظامیہ ، پولیس ، ٹریفک پولیس ان رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرتی ،ہوٹلز مالکان بھی کچھ خوف خدا کرتے تو ان قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکتا تھا ۔لہذا پنجاب کا یہ منتخب ایوان اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو اِ ن تمام معاملات کی تحقیق کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کردار ادا کرے تاکہ مستقبل میں ایسے خونی حادثات سے بچا جا سکے ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.