سانحہ مری لاہور سے آئی 4 سالہ بچی نمونیا سے چل بسی

سانحہ مری، لاہور سے آئی 4 سالہ بچی نمونیا سے چل بسی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) مری میں برفباری دیکھنے کے لیے آنے والی ایک اور بچی انتقال کر گئی جس کے بعد شدید برفباری اور  بدترین ٹریفک جام کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مری کے علاقے جھیکا گلی میں 4 سالہ بچی شدید سردی کے باعث دم توڑ گئی، بچی سخت سردی سے نمونیا کا شکار ہوئی تھی، بچی کو بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا جا سکا جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگئی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بچی اپنے والدین کے ساتھ لاہور سے مری آئی تھی لیکن شدید برفباری میں اہلخانہ کے ساتھ پھنس گئی تھی۔

ادھر مری میں برفباری تھمنے پر امدادی کاموں میں تیزی آگئی ہے اور سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کلڈنہ اور باڑیاں کے مقام پر پاک فوج کے انجینئرز اور جوان سڑک کھولنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.