سانحہ مری 5 رکنی کمیٹی کن 8 سوالوں کا جواب تلاش کرے گی؟

سانحہ مری، 5 رکنی کمیٹی کن 8 سوالوں کا جواب تلاش کرے گی؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے پانچ  رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو آٹھ سوالوں کے جوابات تلاش کرے گی۔ کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ظفر نصراللہ کریں گے جب کہ  سیکریٹری علی سرفراز، سیکریٹری اسد گیلانی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فاروق مظہر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمیٹی ایک اور رکن کو بھی شامل کرسکے گی۔ کمیٹی سات روز میں تفصیلی رپورٹ مکمل کرکے جمع کرانے کی پابند ہوگی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کمیٹی کیلئے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی طے کردیے گئے ہیں جو آٹھ سوالوں پر مشتمل ہیں۔

1: محکمہ موسمیات نے مری کے حوالے سے کئی وارننگز جاری کیں، اس کے باوجود کیا متعلقہ محکموں نے جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب کیا؟

2: کیا الیکٹرانک، پرنٹ یا سوشل میڈیا کے ذریعے ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی؟

3:کیا  گاڑیوں اور سیاحوں  کی اتنی بڑی تعداد کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی پالیسی ترتیب دی گئی؟

4: جب مری میں رش حد سے بڑھ گیا تو اسلام آباد اور مری کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کو کیوں نہیں روکا گیا؟

5: کیا ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی تھی؟

6: کیا  پھنسے ہوئے لوگوں کو پناہ دینے کیلئے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کو ہدایات جاری ہوئیں؟

7: جب برف کا طوفان آیا تو ریکسیو آپریشن کیسا تھا؟ کیا لوگوں کو گاڑیوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر بروقت منتقل کیا گیا؟

8: وہ کون سی وجوہات تھیں جو اس المیے کا سبب بنیں؟

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیپنجابراولپنڈیلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہبازگل کا معاملہ، آئی جی جیل خانہ جات کا وفاق سے تعاون کرنے کا فیصلہ، تحریک انصاف کو واضح کردیا، فواد چودھری کی تردید

شہبازگل کا معاملہ، آئی جی جیل خانہ جات کا وفاق سے تعاون کرنے کا فیصلہ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.