سب جانتے ہیں کہ کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا ہے حمزہ شہباز

سب جانتے ہیں کہ کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا ہے ،حمزہ شہباز

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی  حمزہ شہباز نے  کہا کہ سب جانتے ہیں کھاد غائب کرنے کے پیچھے کون سا مافیا ہے ، آج کھاد کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج ڈی اے پی کی ایک بوری کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے جبکہ یوریا کی بوری کی قیمت 25 سو روپے سے زیادہ ہے ، کسان پورٹل ، کسان کارڈ اور کھاد کی قیمتوں میں کمی  کرنے کا دعویٰ حکومت کی جانب سے دکھایا جانے والا سبز باغ تھا ۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ،  آج کسان ایک بوری کھاد کے لئے ذلیل و خوار ہو رہا ہے ، رحیم یار خان ، صادق آباد اور خان پور سمیت جنوبی پنجاب میں کھاد غائب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو ٹھکانے لگانے کے بعد پاکستان کو غذائی بحران میں بھی دھکیل چکی ہے۔ 

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا لاہور (ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.