سجل، احد کی طلاق کی خبریں، فنکار برادری نے کیا درخواست کی؟


مقبول ترین شوبز جوڑی احد اور سجل کی طلاق کی خبروں پر فنکار برداری نے بھی خاموشی توڑ دی۔

سجل اور احد کی طلاق کی خبروں کی تصدیق یا تردید جوڑے کی جانب سے تو نہیں کی گئی لیکن ان خبروں پر ساتھی اداکاروں سے ردعمل دیا ہے۔

اظفر رحمٰن:

اداکار اظفر رحمٰن نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کسی بھی جوری کے لیے طلاق کا فیصلہ آسان بات نہیں ہوتی ، ایک ایسے حالات میں تو بالکل بھی نہیں کہ جب آپ کو اور آپ کے ساتھی کو سب جانتے ہوں، لہذا ایسی صورتحال میں ہمیں جوڑی کی نجی زندگی اور فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

سجل، احد کی طلاق کی خبریں، فنکار برادری نے کیا درخواست کی؟

فیضان شیخ:

 اداکار فیضان شیخ نے بھی سجل اور احد کی مبینہ علیحدگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سجل، احد کی طلاق کی خبریں، فنکار برادری نے کیا درخواست کی؟

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں واقعی سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں کسی سے کب اور کیا پوچھنا ہے۔ کسی شخص کے لیے آپ کے احمقانہ سوالات اور تبصروں کا جواب دینے کے لیے مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب یہ طلاق جیسی ذاتی اور تکلیف دہ چیز کے بارے میں ہو۔‘

متھیرا:

متنازع اداکارہ متھیرا ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سجل کا حوصلہ بڑھایا، اور کہا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اور جو ہوتا ہے اس میں کوئی بہتری ہی ہوتی ہے، اللہ کے پاس آپ کے لیے کوئی بہتر منصوبہ بندی ہوگی۔

سجل، احد کی طلاق کی خبریں، فنکار برادری نے کیا درخواست کی؟




Source link

About Daily Multan

Check Also

رندیپ ہودا نے ساورکر کا کردار ادا کرنے کیلئے 18 کلو وزن کم کرلیا

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رندیپ ہودا نے نئی فلم میں آنجہانی سیاستدان دامودار ساورکر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *