سجل نے اپنے نام کیساتھ لگا احد کا نام ہٹا دیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبصورت جوڑی اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر سے متعلق ایک حیران کُن خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر سجل علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کے اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

سجل نے اپنے نام کیساتھ لگا احد کا نام ہٹا دیا

اس سے قبل انسٹا گرام پر سجل علی کا نام ’سجل احد میر‘ جبکہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ  احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ لکھ لیا ہے۔

سجل نے اپنے نام کیساتھ لگا احد کا نام ہٹا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے اب تک کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔

دوسری جانب سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیو جیک مین نے جیمز بانڈ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جیمز بانڈ فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *