سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن آج متحدہ قیادت سے ملیں گے


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کریں گے۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور پی ڈی ایم کے سربراہ کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے مفتی تقی عثمانی سے جامعہ دارالعلوم میں ملاقات کی۔ اس دوران وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کارکنان اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے تیار رہیں، ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید کا انتقال، پارٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ اور سابق سینیٹر نجمہ حمید گزشتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *