سرگودھا میں 13 سالہ لڑکی بڑی عمر کے شخص سے شادی کی کوشش،  پھر لڑکی نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی ہمت کی داد دیں گے 

سرگودھا میں 13 سالہ لڑکی بڑی عمر کے شخص سے شادی کی کوشش،  پھر لڑکی نے کیا کیا ؟ …

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا میں نوعمر لڑکی کی زبردستی شادی کی کوشش پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق بابو محلہ کی 13 سالہ ملیحہ کی شادی زیادہ عمر کے لڑکے سے زبردستی کرائی جا رہی تھی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہا، اس کے بھائی اور لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملیحہ کا والد رحمان اس کی شادی بڑی عمر کے آدمی مشتاق سے زبردستی کروانا چاہتا تھا۔ دولہا مشتاق اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو ملیحہ نے خود کو کمرے میں بند کر کے پولیس کو کال کردی۔

فیکٹری ایریا پولیس کے اے ایس آئی حامد نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہا مشتاق، اس کے بھائی اشفاق اور دلہن کے والد رحمان اللہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابسرگودھا




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.