سری لنکا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پاکستان آنے کا فیصلہ یہ کب آئے گا اور کیا کرے گا؟

سری لنکا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پاکستان آنے کا فیصلہ، یہ کب آئے گا اور کیا کرے …

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کا ایک اعلیٰ سطح کا  تجارتی وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ڈیلی ڈان کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین نے سری لنکا سے واپسی پر سری لنکن وفد کے دورے کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ اس وفد کی قیادت سری لنکا کے وزیرتجارت بندولا گناوردھن کریں گے۔ یہ اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان میں نئے کاروباری مواقع کی تلاش کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گروپ لیڈر سہیل الطاف کی قیادت میں 100رکنی وفد سری لنکا کے دورے سے گزشتہ روز ہی واپس آیا ہے۔ اس وفد میں صدر روالپنڈی چیمبر آف کامرس چوہدری نعیم رؤف اور چیئرمین عثمان شوکت بھی شامل تھے۔

 عثمان شوکت نے اپنے اس دورے کے متعلق بتایا کہ پاکستانی وفد کے اس دورے کے دوران تعلیم، فارماسیوٹیکلز، آٹوموبلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹرز میں کل 9معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مزید :

بزنسعلاقائیاسلام آبادپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.