سشمیتا اور سلمان خان عید پارٹی پر یکجا، پرستاروں کی فرمائش


ماضی میں کئی بالی ووڈ فلموں میں اکٹھے کام کرنے والے سپر اسٹارز سلمان خان اور سشمیتا سین پھر ایک ساتھ نظر آئے، ششمیتا نے تصویر شیئر کی تو دونوں کے پرستاروں نے فلم ’بیوی نمبر ون‘ کا سیکوئل بنانے کی فرمائش کردی۔

دونوں کے اکٹھے نظر آنے کے حوالے سے اصل بات یہ ہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کی بہن ارپیتا کے ہاں عید پر پارٹی ہوئی جہاں سشمیتا بھی مدعو تھیں جبکہ بالی ووڈ کے بہت سارے ستارے بھی یہاں موجود تھے۔

اس موقع پر سلو بھائی اور سشمیتا نے مسکراتے ہوئے یہ تصویر بنوائی جس پر سشمیتا نے ایک خوبصورت سا کیپشن تحریر کیا، جس میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سب نے عید بھرپور انداز میں اپنے پیاروں کے ساتھ منائی ہوگی۔

انہوں نے پرستاروں اور سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اللہ آپکی ساری جائز دعائیں قبول کرے۔ میری دعائیں، محبتیں اور تمام تر احترام آپ سب کے لیے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

افریقی بہن بھائیوں کی ’بے شرم رنگ‘ کی ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو اسکرین گریب  افریقی ملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کی سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *