سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لینے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

فوٹو، سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین  نے دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کو بھی گود لینے کی خبروں کی وضاحت کردی۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بچے کو ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سشمیتا سین نے بتایا کہ جب میں نے اس بچے کو بتایا کہ میڈیا میں اُسے میرے گود لینے کی خبروں کا قیاس کیا جارہا ہے تو اس کا  یہ ری ایکشن تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تصویر بچے کی امی سری جایا نے لی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں گزشتہ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سشمیتا سین نے دو بیٹیوں کے بعد ایک بیٹا بھی گود لیا ہے۔

اب اداکارہ نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لائیو پرفارمنس میں حرامانی کی بے عزتی ہوگئی

کولاج، فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی اداکارہ حرامانی کو بیرونِ ملک لندن میں کنسرٹ کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.