سعید غنی کا ہتک عزت کا مقدمہ، حلیم عادل پر فرد جرم عائد

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہتک عزت کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔

سعید غنی نے حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف دعوے دائر کر رکھے ہیں، عدالت نے 13 فروری کو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا، قمر زمان کائرہ

وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.