سلمان خان اور شہناز گِل کی جوڑی کے چرچے


بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کی  اداکارہ شہناز گِل کے ساتھ جوڑی کو خوبصورت قرار دے دیا گیا ہے۔

گزشتہ شب سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ہاں شوبز انڈسٹری کے لیے عید الفطر کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران سب سے زیادہ سلمان خان اور شہناز گِل نے میڈیا کی توجہ حاصل کی، جَلد ہی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی ‘ میں مدِ مقابل نظر آنے والی یہ جوڑی اس وقت نہ صرف بھارت بلکہ پاکستانی میڈیا پر بھی چھائی ہوئی ہے۔

سلمان خان اور پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کا نام اس وقت پاکستانی ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور شہناز گِل کی سلمان خان کے ساتھ بھی چلبلی، بے باک حرکتوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں سلمان خان شہناز گِل سے کہہ رہے ہیں کہ ’ جاؤ پنجاب کی کترینہ کیف،‘ جس پر شہناز گِل کا اُن کا ہاتھ تھامے کہنا ہے کہ ’چھوڑ کر آؤ مجھے۔‘

شہناز گِل اس ویڈیو میں میڈیا سے کہہ رہی ہیں کہ ’ابھی سلمان خان مجھے میرے گھر چھوڑنے جا رہے ہیں۔‘




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو شاہ رخ خان کے گُن گانے لگے

شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گُن گانے لگے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *