سلمان خان کو بوسہ دینے پر شہناز گل کو تنقید کا سامنا

تصویر بھارتی میڈیا

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گِل کی بالی ووڈ کے سلمان خان عرف سلو بھائی کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ہاں شوبز انڈسٹری کے لیے عید الفطر کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما نے اپنی رہائش گاہ پر عید پارٹی کا اہتمام کیا تھا، کرن جوہر سے لے کر سشمیتا سین تک بہت سے لوگوں پارٹی کا حصہ تھے جبکہ شہناز گل ان مہمانوں میں شامل تھیں جنہیں ارپیتا خان کی عید پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔ 

عید پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا زیرِ گردش ہے جس میں شہناز گل کو سلمان خان کے گلے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر صارفین نے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اور شہناز گل دونوں نشے میں ہیں جبکہ کچھ صارفین نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ سلمان کے ساتھ چھیچھوروں جیسا برتاؤ کیوں کر رہی ہیں؟ 

صارفین نے یہ بھی سوال کیا کہ شہناز گل اور سلمان خان کے درمیان قریبی تعلق قائم ہے؟

واضح رہے کہ شہناز گِل بہت جلد سلمان خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی اس فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے شہناز گِل کو اس فلم کے لیے اپنے معاوضے اور شوٹنگ کے شیڈول کا فیصلہ کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کیلاش کھیر پر دورانِ کانسرٹ بوتل سے حملہ

بالی ووڈ کے معروف اور ورسٹائل گلوکار کیلاش کھیر کانسرٹ کے دوران بوتل گردی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *