سلمان خان کی شادی کا ذکر ’مذاق ہی مذاق میں‘


بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی شادی کا تذکرہ مذاق ہی مذاق میں ایک بار پھر چھیڑ دیا گیا۔

مشہور بھارتی اینکر منیش پال نے ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے، جس میں امیتابھ بچن کا روپ دھارے کامیڈین نے سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

امیتابھ بچن کے مشہور پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے انداز میں پوچھے گئے شادی کے سوال پر سلمان خان شرما گئے، اس پر کامیڈین نے انہیں لیجنڈ اداکار کے انداز میں کہا ’بھیا کرلیجیے‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کے بھائی جان جو زندگی کی 56 بہاریں دیکھ چکے ہیں، اس بات پراتنا شرمائے کہ ان کے چہرے کی لالی تک عیاں ہوگئی۔

منیش پال نے اپنے یوٹیوب چینل پر سعودی دارالحکومت ریاض میں ’دی دبنگ‘ شو کی دستاویز جاری کی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ شائقین کو اسٹیج کی سیرکرواتے ہیں اور شو میں سلمان خان، پربھودیوا، شلپا شیٹی، آیوش شاما، سائی منجریکر اور اپنی پرفارمنس کی جھلکیاں بھی دکھاتے ہیں۔

ایک موقع پر منیش ہجوم کی محبتوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے تو ہمیں شو روکنا پڑے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیش پال امتیابھ بچن کو اسٹیج پر بلاتے ہیں تو کامیڈین سنیل گروور بالی ووڈ لیجنڈ کی نقل میں سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیتے ہیں۔

سنیل گروور سلمان خان سے پوچھتے ہیں کہ ’ کیا ہوجاتا ہے شادی کے نام پر آپ کو؟بھیا کرلیجیے‘، اس موقع پر بھائی جان کے چہرے کی لالی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ ریاض کے دورے کے دوران انہیں خوب مزہ آیا، ہم سب کو بہت محبت اور پزیرائی ملی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

راحت فتح علی خان کی نئی ویڈیو تنازع کا شکار

اسکرین گریب  پاکستانی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر ایک نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.