سندھ حکومت کا دعا زہرہ کو پیش کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو

سندھ حکومت نے دعا زہرہ کو پیش کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا ہے کہ دعا زہرہ کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ عدالت دعا کو آج ہی عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جا کر اپنی مرضی سے نکاح کرنے والی دعا زہرہ کو پولیس نے چشتیاں سے شوہر سمیت تحویل میں لیکر کراچی منتقل کر دیا ہے۔

اے وی سی سی کی ٹیم رات گئے دعا زہرہ کو لیکر کراچی پہنچی ہے، دعا زہرہ کو لیڈیز پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ اس کا شوہر ظہیر اے وی سی سی کی تحویل میں ہے۔

دعا زہرہ کو سندھ ہائیکورٹ نے بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کوئٹہ پہنچ گئے

فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار جسٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *