سندھ میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے صوبے بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول کھلنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے حوالے سے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدرارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سروے میں اسپتالوں کی گنجائش اور ضرورت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جو سرکاری افسران ماسک نہیں پہنے گا اس پر جرمانہ ہو گا، ماسک نہ پہننے والے سرکاری افسر پر جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

آرمی چیف کیلئے UAE کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.