سندھ میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان


سندھ میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 3 روزہ سوگ کے دوران سندھ اسمبلی، سندھ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ رجسٹری میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق 13سے 15مئی تک اہم سرکاری عمارتوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرحوم صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان خاندان کے افراد نے جمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

دُعا زہرا کی سالگرہ کی ویڈیو پر والد کا ردّعمل

کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دُعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.