سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت مسلسل بڑھنے لگی

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت مسلسل بڑھتی جارہی ہے، 24 گھنٹے کے دوران گڈو بیراج پر 6 ہزار اور سکھر بیراج پر 2 ہزار کیوسک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کو 650 کیوسک کم پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

اس وقت پانی کی فراہمی 18 ہزار 350 سے 17 ہزار 700 کیوسک کر دی گئی ہے، سکھر بیراج کی کیر تھر کینال میں پانی 4 ہزار 50 کیوسک کم کرکے 3 ہزار 600 کیوسک کردیا گیا۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 55 ہزار 776 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 648 کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 48 ہزار 745 اور اخراج 17 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان

فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *