سولر پینلز خریدنے سے متعلق عمران اسماعیل کے الزام پر شریف گروپ آف کمپنیز کا بیان


سولر پینلز خریدنے سے متعلق عمران اسماعیل کے الزام پر شریف گروپ آف کمپنیز کا …

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سولر پینلز خریدنے کے حوالے سے لگائے گئے الزام  پر شریف گروپ آف کمپنیز کا بیان سامنے آگیا۔

جیو نیوز کے مطابق 

شریف گروپ آف کمپنیز کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کا وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز پر الزام لغو اور بے بنیاد ہے، سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کا سولر پینلز کا کوئی کاروبار نہیں۔ ان کی کسی کمپنی کا بھی سولر پینلز کی درآمد یا ایسے کسی کاروبار سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی سے سرکاری عمارتوں کیلئے سولر پینلز خریدے جائیں گے۔ 

<

ترجمان شریف گروپ آف کمپنیز نے کہا ہے کہ  بے بنیاد الزامات پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا ٹیم کی گھناؤنی مہم کا حصہ ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.