کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید 1500 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے بڑھ کر 180470 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1924 ڈالر فی اونس ہے۔