سپیکرپنجاب اسمبلی نے صوبے میں ضمنی الیکشن کی جیت کی وجہ عمران خان کا بیانیہ قرار دیدیا


سپیکرپنجاب اسمبلی نے صوبے میں ضمنی الیکشن کی جیت کی وجہ عمران خان کا بیانیہ …

لاہور (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ کرنے میں ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیے کی وجہ سے ہمیں پنجاب میں کامیابی ملی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ سازش کر کے کسی کو کرسی سے اتار سکتے ہیں، دل سے نہیں نکال سکتے،ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ کرپشن اور پیسوں کے لین دین سے دور رہیں۔سبطین خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، انہوں نے ایک جمہوری الیکشن میں حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیے، الیکشن کا رزلٹ بھی لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اب ان کی مرضی وہ الیکشن چیلنج کریں یا نہ کریں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے الزامات ثابت کرے، ہمارے پاس تو فوٹیج موجود ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

تحریک انصاف کے 2 رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

تحریک انصاف کے 2 رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے شیخوپورہ (ویب ڈیسک) پنجاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.