سکولوں کے طلبا کے لیے ٹوپی اور طالبات کے لیے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت

سکولوں کے طلبا کے لیے ٹوپی اور طالبات کے لیے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کاحصہ …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کے طلبا کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی نے پہلی بار پرائمری طلبہ کو ناظرہ جبکہ چھٹی سے 12 ویں تک کے طالب علموں کو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا ایکٹ پاس کیا ہے، اب تعلیمی اداروں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکولز یونیفارم میں ترمیم کریں۔صوبائی وزیرتعلیم نے  سکولوں کو طلبا کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا سکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، جو جلد پُر کر لی جائیں گی۔مراد راس نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب تک دیگر محکمے بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہیں گے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.