سیالکوٹ واقعہ وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد کتنے افراد کو گرفتار کرلیا گیا؟

سیالکوٹ واقعہ ، وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد کتنے افراد کو گرفتار کرلیا گیا؟

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیکٹری میں سری لنکن منیجر کو ہجومی تشدد میں قتل کرکے لاش جلائے جانے کے واقعے کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا جس کے بعد 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے اب تک 50 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کی جائے گی اور اگر پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، مزید ملزمان کی  گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ لیدر  فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔  اس کے بعد  ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابسیالکوٹ




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد تشدد کیس لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آگئی 

فیصل آباد تشدد کیس، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آگئی  فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیکل رپورٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.