سیشن عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی تشدد اور توڑ پھوڑپر حمزہ شہباز اور دیگر پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی 

سیشن عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی تشدد اور توڑ پھوڑپر حمزہ شہباز اور دیگر …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور سیشن عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی  تشدد اور اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیشن عدالت لاہور نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی تشدد اور اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر حمزہ شہباز ،(ن)لیگی ایم پی اے ،سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خارج کر دیا۔فیصلے کے مطابق پنجا ب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ،پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،سپیکر پنجاب اسمبلی کے وکیل عامر سعید کی جانب سے موقف اپنایا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی ایما پر ن لیگ کے ایم پی ایز نے پرویز الٰہی پر تشدد کیا گیا لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کیا جا رہے ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پاکستان کی ترکھان لڑکی جس کے انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے ہوگئے

پاکستان کی ترکھان لڑکی جس کے انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے ہوگئے لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *