سیف الملوک کھوکھر نےلاہور سے تعلق رکھنے والے سابقہ اراکین اسمبلی میں اختلافات سے متعلق واضح بیان دیدیا


سیف الملوک کھوکھر نےلاہور سے تعلق رکھنے والے سابقہ اراکین اسمبلی میں …

لاہور( دیبا مرزا سے) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ اعتماد کرنے پر میں قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اوریقین دلاتا ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا ،لاہور کے تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے ساتھ ہیں ،ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)لاہور سے مکمل کلین سویپ کرے گی ،پی ٹی آئی کو لاہور سے شاید ہی کوئی ایک آدھ سیٹ مل سکے ،مریم نواز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔

لاہور کا صدر نامزد ہونے پر کھوکھر پیلس میں منعقدہ جشن منانے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)لاہور کے مرحوم صدر پرویز ملک کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، انہوں نے پارٹی کو انتہائی احسن طریقے سے چلایا تھا،میں پرویز ملک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ،لاہور مسلم لیگ (ن)کا قلعہ تھا اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحاد سے پارٹی کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔پارٹی کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا،مریم نواز کے استقبال کے لئے لاکھوں کارکنان  باہر نکلیں گے ،مریم نواز کے استقبال کا فیصلہ پارٹی کا نہیں بلکہ کارکنوں کا اپنا فیصلہ ہے ۔

مزید :

رپورٹر پاکستان علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *