سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 7 دہشت گرد ہلاک

علامتی فوٹو

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان اور بنوں میں آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے 5 اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیراعظم کا لاہور، قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *