شادی سے ایک دن پہلے پاکستانی دلہن نے اپنے محبوب کے ساتھ زہر کھا لیا

شادی سے ایک دن پہلے پاکستانی دلہن نے اپنے محبوب کے ساتھ زہر کھا لیا

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 21گ ب میں لڑکے اور لڑکی نے محبت میں ناکامی پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق عدنان اور مقدس دونوں چک نمبر 21گ ب کے رہائشی تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم دونوں کے گھر والے ان کی شادی پر رضامند نہ تھے اور مقدس کے والدین نے اس کا رشتہ کسی اور جگہ طے کر دیا تھا۔

وقوعے کے اگلے روز مقدس کی بارات آنے والی تھی کہ مقدس اور عدنان دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔لڑکے لڑکی کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں پہنچ گئی اور ان کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کے مطابق لڑکے لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔ ایک ساتھ دو جنازے اٹھنے پر گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسعلاقائیپنجابفیصل آباد




Source link

About Daily Multan

Check Also

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات مکمل،ڈھائی ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا چالان جمع 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات مکمل،ڈھائی ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.