شاہ رخ خان اور کاجول کی 7 سال کے بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی

فوٹو، فائل

بالی ووڈ فلموں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی آن اسکرین جوڑی، اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول 7 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

شاہ رخ خان اور کاجول اس سے پہلے ماضی میں سامعین کو متعدد مشہور فلمیں دے چکے ہیں، جن میں فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘، مائی نیم از خان‘ اور فلم’دل والے‘ جیسی کلاسک فلمیں شامل ہیں۔ 

اور اب ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، وہ جلد ہی ایک بار پھر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ میں یہ دونوں فنکار 7 سال بعد ایک ساتھ خصوصی انٹری دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اس فلم کے ساتھ قریباً چھ سال بعد ہدایت کاری کی طرف واپس آرہے ہیں، اس سے قبل ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’اے دل ہے مشکل‘ تھی جس میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے اداکاری کی تھی۔

اس فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ رنویر سنگھ، جیا بچن، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

مسابا سے شادی خفیہ نہیں، ستیادیپ مشرا

عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *