شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

شاہ رخ خان، فائل فوٹو 

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی شاندار اداکاری اور منفرد انداز کے علاوہ اچھے اخلاق کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم’پٹھان‘ کے ایک ٹیم ممبر کی اپنے کام کے لیے لگن کی باقاعدہ خط لکھ کر تعریف کی ہے۔

شاہ رخ خان نے اس خط میں فلم ’پٹھان‘ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابھیشیک انیل تیواری کی محنت اور شاندار کارکردگی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خط کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور یہ خط دیکھ کر مداح کافی جذباتی ہوتے نظر آرہے ہیں۔

 ابھیشیک انیل تیواری نے اس خط کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر بھی کیا ہے۔

اُُنہوں نے خط کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان کے پاس اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

شاہ رخ خان نے اس خط میں لکھا ہے کہ’ فلم (پٹھان) بنانے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم سب کے لیے خاص طور پر اداکار کے لیے ان کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ رہا‘۔

اُنہوں نےابھیشیک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ انمول ہیں، پیارے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ نے جس محنت، لگن اور مسکراہٹ کے ساتھ اس مشکل کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا وہ قابل تعریف ہے‘۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’ اُنہیں ابھیشیک کی اپنے ڈرنکس کے ساتھ محبت بہت پسند آئی‘۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اننیا پانڈے وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

بالی ووڈ کی چُلبلی اداکارہ اننیا پانڈے ڈائریکٹر وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *