شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب


بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ منت پر کئی ملکوں کے سفارتکاروں سے ملاقات کی۔

اس سلسلے میں شاہ رخ خان نے ممبئی میں مقیم فرانس، کینیڈا اور کیوبک سمیت کئی ملکوں اور ریاستوں کے قونصل جنرلز کی میزبانی کی۔

اس موقع پر کینیڈین قونصل جنرل ڈیڈرا کیلی نے کہا کہ اب وہ کنگ خان کی دلکش اور پرکشش شخصیت کو سمجھ پائی ہیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کینیڈین قونصل جنرل نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کینیڈا اور بھارت کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونے کے ساتھ نئے کو پروڈکشن کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

تقریب کے موقع پر شاہ رخ خان بلیو ٹی شرٹ اور ڈینم میں ملبوس تھے اور وہ مسکرا کر سفارتکاروں کا استقبال کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

گرل فرینڈ کو بوسہ دینے پر گرفتار ہوچکا ہوں، ناگا چیتنیا

حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے جنوبی بھارتی اداکار ناگا چیتنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.