شاہ رخ غصے میں آگئے، پروڈیوسر کا موبائل دال میں پھینک دیا

فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی اداکار شاہ رخ خان اچانک غصے میں آگئے اور نامور پروڈیوسر انوراگ کیشپ کا موبائل فون کھانا کھاتے ہوئے دال میں گرادیا۔ 

ہوا کچھ کیوں کہ کچھ روز قبل ایک ٹیلی وژن اشتہار میں ایک لوگو دکھایا گیا جو ایس آر کے پلس (SRK+) کی طرح دکھائی دیا جو ٹرینڈ بن گیا۔ 

ٹوئٹر پر آگ کی طرح پھیلنے میں والے اس ٹرینڈ میں اجے دیوگن، سلمان خان جیسے بڑے اسٹارز نے بھی شرکت کی۔ 

تاہم اب اسی اشتہار کا ایک اور نیا ورژن جاری ہوا تو اس میں شاہ رخ خان فلم ساز انوراگ کیشپ کے ساتھ باتیں کرتے دکھائی دیے جبکہ اس موقع پر شاہ رخ کے ریل منیجر بھی موجود تھے۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں شاہ رخ اور انوراگ کیشپ او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق بات کرتیں نظر آرہے ہیں، ایک موقع پر شاہ رخ خان اپنی ایس آر کے سے متعلق بات کرتے ہیں تو انوراگ کیشپ ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بہتر قرار دیتے ہیں۔ 

اس دوران شاہ رخ خان غصہ میں دکھائی دیتے ہیں اور ہاتھ میں اٹھایا ہوا انوراگ کیشپ کا موبائل فون دال میں گرادیتے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

راحت فتح علی خان نے 11 سال بعد بھارت میں گرفتاری کی وجہ بتادی

راحت فتح علی خان، فائل فوٹو پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *