شاہ رخ یا میرے درمیان کوئی تلخی یا ناراضگی نہیں، اجے دیوگن

 

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی تلخی یا ناراضگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان تو بہت مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں اور جب کبھی بھی ہم میں سے کوئی ایک مشکل میں ہوتا ہے تو دوسرا اس کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اجے دیو گن نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو 1991 میں فلم “پھول اور کانٹے” سے کیا تھا جبکہ شاہ رخ خان نے 1992 کی فلم دیوانہ سے اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کیا۔ 

اسی دوران اکشے کمار، سلمان خان اور عامر خان بھی فلموں میں اپنے قدم جمارہے تھے، جسکے بعد ان پانچوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور کامیابیاں سمیٹتے چلے گئے، تاہم ان کی یہ دوڑ تنازعات اور افواہوں سے مکمل طور پر خالی بھی نہیں رہی۔ 

اسی حوالے سے حال ہی میں جب اجے دیو گن سے ایک بھارتی میڈیا ادارے نے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم 6 یا 7 کے قریب اداکار جو 90 کی دہائی کی جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں ایک ساتھ آئے اور ہمارے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

اجے کا کہنا تھا کہ میڈیا جو کچھ ہمارے تعلقات پر لکھتا ہے وہ درست نہیں ہوتا، ہمارے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ رہتا ہے، ایک دوسرے کی مشکل میں کام آتے ہیں اور آپس میں بھروسہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ البتہ ہمارے پرستاروں کے درمیان “ہم میں سے بہتر کون ہے؟” کے موضوع پر بحث چلتی رہتی ہے اور اسی قسم کے جذباتی پرستار جن پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا، وہ آپس میں لڑتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم لڑ رہے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا۔ لہٰذا میں تمام پرستاروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

مسابا سے شادی خفیہ نہیں، ستیادیپ مشرا

عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *