شبیر جان کا ’منی بدنام ہوئی‘ پر دلچسپ ڈانس وائرل

پاکستانی  ہر دلعزیز سنیئر اداکار شبیر جان نے مشہور بھارتی آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

گزشتہ شب ہونے والے سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح میں شوبز انڈسٹری میں متعدد فنکاروں نے شرکت کی جس میں ڈانس کرتے ہوئے شبیر جان اور اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز بھی رقص کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اس وقت شبیر جان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار شبیر جان کسی ڈرامے میں غصیلے والد کا کردار یا کسی مارننگ شو میں غصہ کرنے کے بجائے دلچسپ رقص کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

فنکاروں کی جانب سے جمائی گئی اس محفل میں سب سے زیادہ شبیر جان کے چرچے ہو رہے ہیں۔

شبیر جان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا پر فلمایا گیا مشہور زمانہ  آئٹم نمبر ’منی بدنام ہوئی‘ پر دلچسپ ڈانس اسٹیپس کر رہے ہیں۔

شبر جان کے اس ڈانس نے سوشل میڈیا پر صافین کی توجہ اپنی مبذول کروا رکھی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ڈارلنگز اسٹار وجے ورما کی والدہ بیٹے کی شادی کیلئے پریشان

فلم ڈارلنگز کے ایک سین کا اسکرین گریب بالی ووڈ اداکار وجے ورما کو فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published.