شنیرا اور وسیم کی کوششیں رنگ لے آئیں

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اور اُن کے شوہر سابق کرکٹر وسیم اکرم کی کوششوں سے کراچی کا ساحل اور سڑکیں صاف ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کی ایک تصویر شیئر کی جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عملہ سڑک کو صاف کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج صبح کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے سڑکوں سے آپ کے کوڑے کو صاف کیا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’تیز ردعمل دیکھ کر اچھا لگا لیکن آئیے کوشش کریں کہ سب سے پہلے سڑک پر کچرا نہ پھینکیں۔‘

اس کے علاوہ شنیرا نےکراچی کے ساحلِ سمندر کی ویڈیو اور کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عملہ وہاں موجود کوڑا صاف کررہا ہے۔

شنیرا نے بتایا کہ ’تقریباََ 200 سے زائد افراد اور 10 ٹریکٹرز کی مدد سے کراچی کے ساحل کو گندگی سے پاک کیا گیا۔‘

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری محنت کو ضائع نہیں ہونے دیجیے گا، کراچی کو، اپنے اردگرد کی سڑکوں اور ساحل کو صاف رکھیں۔‘

شنیرا نے مزید کہا کہ ’شہر کی صفائی سے ہمارا معاشرہ بھی صاف رہے گا۔‘




Source link

About Daily Multan

Check Also

بچے کی تصویر شیئر کرنے پر عالیہ کی پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

فوٹو: سوشل میڈیا بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.