شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی منیٰ طارق کے بعد اب شگفتہ اعجاز کی بیٹی بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک

اداکارہ کی بیٹی انیا نے اپنے نکاح کے موقع پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر نے بھی اس موقع پر سفید لباس کا انتخاب کیا۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی مشہور فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھی ہیں۔

علی حمزہ بلوچ پاکستان کے معروف آن لائن فٹنس ادارے’گیٹ فِٹ ایتھلیٹک‘ کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں شگفتہ اعجاز کی بیٹی اور علی حمزہ بلوچ کی منگنی ہوئی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.