شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو وائرل


پاکستانی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی حیا کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے شگفتہ اعجاز کی جانب سے اپنی بیٹی حیا کے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں جبکہ اب اُنہوں نے اس خوبصورت تقریب کی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

3 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں حیا کے نکاح کی تیاریوں سے لے کر اس خوبصورت دن کے اختتام تک کے حسین مناظر دکھائے گئے ہیں۔

نکاح کی تقریب کے دن دولہا دلہن نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور اپنی زندگی کے اس بڑے دن کو یادگار بنایا۔

شگفتہ اعجاز نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا نام لکھا ہے اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے ۔

یاد رہے کہ رواں برس ماہِ جنوری میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کی صاحبزادی عانیہ صدیقی کی بھی شادی ہوئی تھی۔

15 جنوری کو نکاح کے بعد جلد ہی عانیہ کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

جدہ، فلمی میلے میں سجل علی کے چرچے

جدہ میں دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا میلہ سجایا گیا جس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *